Featuredسندھ

وبائی امراض ایکٹ کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ ہوگا

کراچی: گورنر سندھ نے وبائی امراض ترمیمی آرڈیننس کی منظوری دے دی

ترمیمی آرڈیننس کے تحت جرمانے کی رقم بڑھا کر 10لاکھ روپے کردی گئی ، وبائی امراض ایکٹ میں شامل دفعات کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

سندھ وبائی امراض ایکٹ کی کسی بھی شق کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ ہوگا، عمران اسماعیل نے وبائی امراض ترمیمی آرڈیننس کی منظوری دے دی ہے۔

سندھ کابینہ نے 27اپریل کو آرڈیننس منظوری کے لیے گورنر سندھ کو بھیجا تھا۔ وبائی صورت حال کے دوران لاک ڈاؤن پابندیوں، ایس او پی پر عمل نہ کرنے والے افراد اور اداروں کو بھی جرمانہ ہوگا۔

سندھ وبائی امراض ایکٹ 2014 میں ترمیم کے بعد گورنر سندھ کو بھیجا گیا تھا، ترمیمی آرڈیننس کا مقصد کرونا کی وبا پر قابو پانے میں رکاوٹ اور پھیلاؤ کا سبب بننے پر کارروائی ممکن بنائی جاسکے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close