Featuredتجارت

سیل شدہ مارکیٹوں کو فوری کاروبار کی مشروط اجازت دی جائے: تاجر اتحاد

کراچی: چیئرمین آل کراچی تاجر اتحاد عتیق میر نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شہرقائد میں افطار کے بعد رات 12 بجے تک کاروبار کا وقت بڑھایا جائے۔

شہر کے تاجروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے سیل شدہ مارکیٹیں دوبارہ بحال کی جائیں۔

عتیق میر کا کہنا تھا کہ اہم تجارتی مراکز سیل ہونے سے دیگر مارکیٹس میں رش بڑھ رہا ہے، سیل شدہ مارکیٹوں کو کام کرنے کی اجازت دی جائے، سیل شدہ مارکیٹوں کو فوری کاروبار کی مشروط اجازت دی جائے ۔

انہوں نے کہا کہ ادارے عید تک مارکیٹوں میں عوام کو محدود رکھنے میں مدد کریں، کاروبار کا وقت کم ہونے سے خریدار ہڑبڑاہٹ کا شکار ہیں، افطار کے بعد رات 12 بجے تک کاروبار کا وقت بڑھایا جائے۔

دو روز قبل ایس او پی کی خلاف ورزی پر زینب مارکیٹ کے بعد گل پلازہ سیل کردیا گیا تھا، اسسٹنٹ کمشنر اسمابتول نے بتایا کہ سینی ٹائزر، ماسک اور دستانوں کااستعمال نہیں کیا جارہا تھا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close