Featuredپنجاب

چھوٹی عید پرقربانیاں نہیں گرفتاریاں ہوں گی

لاہور: وفاقی وزیرریلوےشیخ رشید کا کہنا ہے کہ31 جولائی سے پہلے پہلے جھاڑو پھر جائے گی، عید کے بعد دونوں طرف گرفتاریاں ہوں گی۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نیب قانون کے ساتھ ہوں، کسی ترمیم کی حمایت نہیں کروں گا، چھوٹی عید پرقربانیاں نہیں گرفتاریاں ہوں گی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ن لیگ پی پی والےکہہ رہے ہیں کہ نیب ختم کردو، ان کو پتہ ہےکہ نیب والے عید کے بعد جھاڑو پھیردیں گے، عید کے بعد دونوں طرف گرفتاریاں ہوں گی، مونس نے جہانگیرترین سے ملاقات کی توان کا اپنے دفاع کا حق ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ چوہدری کبھی بھی گیلی زمین پرپاؤں نہیں رکھتے، سوال ہی پیدانہیں ہوتاکہ ختم نبوت پرکوئی اثرآئے، یہ نوازشریف کادورنہیں،یہ عمران خان کا دور ہے، عمران خان کے دورمیں سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ ختم نبوت قانون پر کوئی اثرہو۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کی کوئی اپوزیشن نہیں یہ ٹی وی ٹی وی کھیل رہےہیں، اپوزیشن کاکوئی گراؤنڈ ورک ہوتا ہے وہ شہروں میں نکلتی ہے، میں کوئی بیان دوں گا تو وہ جواب دے دیں گے،بس یہ اپوزیشن ہے، عمران خان اپنے 5سال پورے کرے گا۔

نیب قوانین کے حوالےسے وفاقی وزیر ریلوے نے کہا میں نیب کےقانون کےساتھ ہوں،کسی ترمیم کی حمایت نہیں کروں گا ،چوروں اورلٹیروں کو کھینچ کے رکھنا چاہیے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ٹرین کےسفرکےلیےایس اوپی بنالیےہیں، صوبےبسوں اورجہازوں کو تو اجازت دے رہے ہیں، پوری دنیا کے برعکس ہمارے ہاں ٹرین نہیں چل رہی ، پیر کو پریس کانفرنس میں ٹرین چلانے سے متعلق اعلان کریں گے۔

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ جلد اعلان نہ ہوا تو عید پر ٹرینیں نہیں چلاسکیں گے اور اگر منگل تک اجازت ملی تو 24 گھنٹے کے نوٹس پرٹرین چلادیں گے، ،وزیراعظم کو پیغام بھیج دیا، پیرتک بتا دیا جائے،ورنہ 24 کروڑ روپے لوگوں کو لوٹا دیں گے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close