Featuredدنیا

چین کے بعد کمبوڈیا نے عالمی وبا کورونا کو شکست دے دی

نوم پن : چین کے بعد کمبوڈیا وہ ملک ہے کہ جس نے عالمی وبا کورونا وائرس کو شکست دے دی ہے

پوری دنیا میں صحت اور معیشت کی تباہی کا سب بننے والی عالمی وبا کورونا وائرس اب بھی اپنے پنجے گاڑے ہوئے ہے، لیکن کچھ ممالک نے اپنی مؤثر حکمت عملی اقدامات سے اس پر قابو پالیا ہے۔

کمبوڈیا حکام کا کہنا ہے کہ ہمارے یہاں کوویڈ 19 کے تمام مریض صحت یاب ہوگئے اور ایک ماہ کے دوران کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا۔

کمبوڈیا حکام کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس میں مبتلا آخری مریض گزشتہ ماہ صحت یاب ہوگیا ہے اور وائرس سے متعلق پابندیوں میں نرمی نہیں کی جائے گی اسکول بدستور بند رہیں گے اس کے علاوہ سرحدی علاقوں اور قرنطینہ مراکز کی بھی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق کمبوڈیا میں مجموعی طور پر وائرس کے122 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور خاص بات یہ کہ 122میں سے کسی بھی شخص کی موت واقع نہیں ہوئی ہے۔

وزارت صحت نے مزید بتایا ہے کہ کمبوڈیا میں آخری بار نیا کیس 12 اپریل کو ہوا تھا۔ جنوری کے بعد سے اب تک کل 14،684 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close