Featuredپنجاب

پنجاب حکومت کا پبلک ٹرانسپورٹ، شاپنگ مالز کھولنے کا اعلان

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پبلک ٹرانسپورٹ کو بھی کھولنے کی منظوری دے دی۔

پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کا فیصلہ کر لیا۔ پیر سے شاپنگ مالز، آٹو موبائل انڈسٹری کے پیداواری یونٹس کھولنے کی اجازت دے دی جائے گی۔

صوبائی وزیر راجہ بشارت نے کہا کہ حکومت کو کورونا سے بچاؤ کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹرز اور دیگر کاروباری طبقے کا بھی خیال ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اسی لیے مشروط طور پر پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے ٹرانسپورٹ پر واضح کیا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بہت کم ہوئی ہیں، اس کا فائدہ کرایوں میں کمی کی صورت میں عوام کو پہنچنا چاہیے۔ کرایوں میں کمی یا نظر ثانی کے لیے سیکرٹری ٹرانسپورٹ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو ٹرانسپورٹرز کے ساتھ مل کر نئے کرایے طے کریں گے۔

لوکل ٹرانسپورٹ کے لیے جاری ایس او پیز میں کہا گیا ہے کہ دو سیٹوں پر ایک سواری، سوار ہوتے وقت مسافروں کے درمیان 3 فٹ کا فاصلہ، اے سی بند اور کھڑکیاں کھلی ہوں گی۔

ٹرانسپورٹرز ہر چکر کے بعد بس کی ڈس انفیکشن اور ہر ٹرمینل پرسینی ٹائزر کی دستیابی یقینی بنائیں گے۔ مسافر اگلے دروازے سے سوار اور پچھلے دروازے سے اتریں گے۔ اس کے علاوہ بخار یا کھانسی کے حامل مسافر بس میں سوار نہیں ہو سکیں گے۔

حکومتی کمیٹی پبلک ٹرانسپورٹ جلد چلانے کے لیے اپنی حتمی سفارشات وزیراعلیٰ کو پیش کرے گی اور وہی آخری فیصلہ کریں گے۔ حکومت ٹرانسپورٹرز کیساتھ ایس او پیز طے کرے گی ان پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close