سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے
وادی میں ماہِ رمضان کے دوران بھی قابض فوج نے ضلع ڈوڈا میں مزید 2 کشمیر ی شہید کردیے۔
کشمیری میڈیا کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع ڈوڈا میں کشمیری نوجوانوں کو نام نہاد سر چ آپریشن کے دوران نشانہ بنایا گیا، آپریشن کے دوران ایک بھارتی فوجی بھی مارا گیا۔
بھارتی فوج نے رمضان کے آغاز سے ہی وادی میں مظالم بڑھا دیے ہیں، آئے روز آپریشن کے نام پر نہتے مظلوموں کو شہید کیا جارہا ہے۔ حالیہ دنوں بھی نوجوانوں کی شہادتیں ہوئیں۔
بھارتی قابض فوج نے شوپیاں اور قریبی علاقوں کا محاصرہ کررکھا ہے اور گھر گھر تلاشی کے نام پر مظلوم شہریوں کو تنگ کیا جارہا ہے۔ بھارتی مظالم کا یہ سلسلہ وادی بھر میں برقرار ہے۔
وادی میں معلومات روکنے کے لیے موبائل فون پر انٹرنیٹ کی سہولت بند کردی گئی ہے۔