Featuredسندھ

تاجر اتحاد کا حکومت سے کل سے رات 12 بجے تک کاروبار کھولنے کا مطالبہ

کراچی: پیر سے چاند رات تک افطار کے بعد رات 12 بجے تک کاروبار کی اجازت دی جائے

چیئرمین آل کراچی تاجر اتحاد عتیق میر نے سندھ حکومت سے کل سے افطار کے بعد رات 12 بجے تک کاروبار کھولنے کا مطالبہ کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ چاند رات تک افطار کے بعد رات12 بجے تک کاروبار کی اجازت دی جائے،اجازت نہ دی تو تاجر ازخود ایس او پی کے تحت افطار کے بعد دکانیں کھول دیں گے۔

عتیق میر کا کہنا تھا کہ حقوق کے لیے جیل جانا پڑا تو سب سے پہلے میں جاؤں گا،سیل شدہ مارکیٹوں کو فوری کاروبار کی مشروط اجازت دی جائے۔

کراچی چیمبر آف کامرس نے کل سے 6 دن کے لیے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پیر سے ہفتے تک 6 دن کے لیے مکمل نرمی کرنی ہی ہوگی۔

سراج تیلی کا کہنا تھا کہ کرونا کہیں جانے والا نہیں،یہ زندگی کا حصہ بن گیا ہے،ہم اپنے کاروبار ہمیشہ کے لیے بند نہیں کرسکتے،کرونا کی موجودگی میں کاروبار کے طریقے وضع کرنے ہوں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close