لاہور: عیدالفطر پر خصوصی ریلیف دینے کے لیے حکومت کا مشاورتی عمل مکمل ہوگیا ہے
پنجاب حکومت نے عیدالفطرت کے موقع پر کاروباری طبقےکو ریلیف دینےکا بڑا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق لاک ڈاؤن سے متاثرہ تاجر اور کاروباری طبقے کو عیدالفطر پر خصوصی ریلیف دینے کے لیے حکومت کا مشاورتی عمل مکمل ہوگیا ہے اور کل سے جمعرات تک عید خریداری کیلئےمارکیٹوں کےاوقات کار بڑھائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مارکیٹوں کاوقت شام 5سے بڑھا کر رات 10بجے تک کیےجانے پر غور کیا جارہا ہے اور اس متعلق میاں اسلم اقبال کی زیرصدارت اجلاس میں آج رات تک فیصلہ کر لیا جائےگا۔
حکومت پنجاب کی جانب سے گزشتہ روز لاک ڈاؤن میں نرمی کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے تھے