Featuredانٹرٹینمنٹ
مجبوری بننے والا فیس ماسک اب فیشن بن گیا
کورونا وائرس میں مجبوری بننے والا فیس ماسک اب فیشن بن گیا، میچنگ ماسک اب بڑا ٹرینڈ ہے۔
ماڈلز اور ورکنگ لیڈیز کی نئی ادا سب کو بھا گئی، ڈیزائنرز بھی برانڈڈ ورائٹیز متعارف کرانے لگے۔
وبائی وائرس نے فیس ماسک کو فیشن کا حصہ بنا دیا، ڈریس سے ملتے جلتے رنگ برنگے ماسک توجہ کامرکز بن گئے۔ مختلف کوالٹی، کلرز اور ڈیزائن کے برانڈڈ ماسک مقبول عام ہو گئے۔
لپ اسٹک، نیل پالش، میچنگ جوتے اور اب فیس ماسک نیا مارکیٹ ٹرینڈ بن گیا، امریکی اسپیکر نینسی پیلوسی کا اسٹائل سب کو خوب بھایا، معروف ماڈل اینجل اوبیسی نے خوبصورت کلرفل ماسک کی تصویر شیئر کی جو وائرل ہونے کے ساتھ ساتھ بہت زیادہ پسند کی گئی۔ کورونا سے احتیاطی تدبیر اور اب فیشن بنتے ہی فیس ماسک کی ڈیمانڈ بڑھ گئی، ٖڈیزائنربھی نت نئی ورائٹی متعارف کرانے لگے۔