Featuredاسلام آباد

پاکستان جنگی جنون میں مبتلا نہیں ہونا چاہتا

اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت نے کوئی حماقت کی توبڑے مناسب جواب کیلئےمنتظر رہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کشمیر میں توقع تھی کوروناکے بعد بھارتی رویےمیں تبدیلی آئیگی، توقع تھی مقبوضہ کشمیر پر پابندیوں  میں نرمی ہوگی،بدقسمتی سےایسا نہ ہوا، ہندوستان کورونا کی آڑ میں اپنےعزائم کو فروغ دےرہا ہے اور غیرمتعلقہ لوگوں کو جائیداد خریدنےکی اجازت  دےرہاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہرفورم پر مسئلہ کشمیر کواٹھایا اورمذمت کی ہے ، ہندوستان اپنے عزائم کیلئے کچھ بھی کرسکتا ہے، پاکستان جنگی جنون میں مبتلا نہیں ہونا چاہتا ، بھارت نےفروری میں ایک حرکت کی اس کا مناسب جواب بروقت ملا،بھارت نے کوئی حماقت کی تو بڑے مناسب جواب کیلئے منتظر  رہے۔

افغان طالبان سے متعلق شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ طالبان کی قیادت کا رویہ ذمہ دارانہ ہے ، انٹرافغان کا ڈائیلاگ شروع ہوجاتا ہے تو بہتری آئےگی۔

خطے میں بہت بڑی ڈیولپمنٹ ہوئی ہے، افغانستان کے مسئلے پر سیاسی ڈیولپمنٹ درکار ہے، افغانستان کےاندرون مسائل کی وجہ سےامن عمل رک گیاتھا، کل اشرف غنی اورعبداللہ عبداللہ میں معاہدہ ہواہے ، دعاگو ہیں افغان قیادت ملکرمعاملات کےحل میں تعاون کرے گی۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close