دوحہ: قطری حکومت نے 30 مئی تک تمام کاروباری سرگرمیاں بند کرنے کا اعلان کردیا
قطر میں 19 سے 30 مئی تک تمام کاروباری سرگرمیاں معطل کرنے کا اعلان کردیا گیا تاکہ کرونا وائرس کا مزید پھیلاؤ روکا جاسکے۔
بندش کا اطلاق فارمیسیوں، کھانے پینے کی دکانوں اور کھانا پہنچانے والی سروسز پر نہیں ہوگا۔
قطر نے کرونا وائرس کی عالمگیر وبا سے جنگ لڑنے کے لیے دنیا کی نہایت سخت ترین سزائیں متعارف کرا دی ہیں، عوامی مقامات میں فیس ماسک نہ پہننے والوں کا 3 سال جیل کی سزا دی جائے گی اور 45 ہزار پاؤنڈ جرمانہ کیا جائے گا۔
ڈرائیورز اگر اپنی گاڑیوں میں اکیلے ہوں گے تو وہ اس قانون سے مستثنیٰ ہیں لیکن پولیس اہلکار چیک پوائنٹس پر گاڑیوں کو روک کر نئے قانون کے عمل میں آنے سے قبل انہیں بھی متنبہ کر رہے ہیں۔