پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کا اسکول کھولنے کا مطالبہ
کراچی : آل پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کی چیف جسٹس سے اسکول کھلوانے کے لیے ازخود نوٹس لینے کی اپیل۔
پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے وزیرِ اعلی سندھ اور وزیرِ تعلیم سندھ سے عید کے فوری بعد اسکول کھولنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کردیا۔
پرائیویٹ اسکول مینجمینٹ نے ایس او پی کے تحت عید کے بعد تمام پرائیویٹ اسکول کھولنے اور یوٹیلیٹی بلز، وفاقی،صوبائی ٹیکسزسے6ماہ کیلئے استثنیٰ قرار دیئے جانے کا مطالبہ کردیا۔
چیئرمین پرائیویٹ اسکول مینجمنٹ طارق شاہ کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے باعث سندھ بھر کی تعلیمی ادارے بند کئے گئے، سندھ حکومت نے چھ ماہ اسکول بند کرنے کی بات کر کے بے چینی پیدا کردی ہے ہم نے والدین کو فیسوں میں بیس فیصد رعایت بھی دی لیکن چند اسکول ایسے ہیں جو رعایت نہیں دے رہے، ٹیکسز کا بوجھ بھی پرائیوٹ اسکول کا برداشت کر رہے ہیں۔
طارق شاہ نے کہا کہ دکانیں ، شاپنگ مالز،ٹرانسپورٹ کوکھولاگیا، اسکولز ان سےبہترایس اوپیزکےتحت کھولےجاسکتے ہیں، اگر سندھ حکومت مزید اسکول بند رکھتے ہیں تو ان کے پاس آگے کا کیا پلان ہے ملک میں جو تعلیم کا معیار ہے وہ صرف نجی اسکولوں کی وجہ سے بہتر ہے۔
چیئرمین پرائیویٹ اسکول مینجمنٹ نے وزیر تعلیم سے اپیل کرتے ہیں کہ عید کے فوری بعد اسکول کھولے جائیں اسکول مسلسل بند رکھنے سے چھوٹے اسکول مالی بحران کا شکار ہیں ہم نے اپنی ایس او پی بنائی ہیں، ہم ایس او پی کے تحت اسکول کھولیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے بھی کہہ دیا کورونا کے ساتھ جینا ہوگا، وزیراعظم کی بات کے بعد اب اسکول کھول دینا چاہیے، حکومت کو ایس او پی فراہم کر دی ہے،، حکومت کے بعد اب سیاسی جماعتوں سے رابطے کریں گے دو سے تین شفٹ سے میں اسکول چلائیں گے۔