ماسکو: روسی ماہرین نےدعویٰ کیا کہ جلد کورونا سے بچاؤکی ویکسین بھی تیار کرلی جائے گی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابقروسی بائیوٹیکنالوجی کمپنی کاکہنا کہ ان کی بنائی دوا کا کلینکل ٹیسٹ کامیابی سےجاری ہے اور جلد ہی اس سےکویڈ 19 کےمریضوں کاعلاج کیا جاسکے گا۔
یہ دوا درحقیقت جوڑوں کےدرد کےلئے تیار کی جارہی تھی لیکن اس کے کورونا کے علاج کے لئے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔
روسی وزیر صحت کا ویکسین کے حوالے سے کہنا ہے کہ ہم بیماری کے تمام مراحل میں لوگوں کے علاج کے لئے پہلے سے ہی دوائیں تیار کررہے ہیں اور وہ استعمال ہورہی ہیں، ہم ایک ویکسین تیار کرنے پر بہت محنت کر رہے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ایک ماہ یا اس سے زیادہ عرصے میں کلینکل ٹرائلز شروع ہوجائیں گے، کمپنی نےدعویٰ کیاکہ جلد کورونا سے بچاؤکی ویکسین بھی تیار کرلی جائے گی۔
جیسے کورونا وائرس دنیا بھر میں پھیل رہا ہے تو روس اس وبا سے متاثر ہونے والا دوسرا بڑا ملک بن رہا ہے، امریکا کے بعد روس میں سب سے زیادہ افراد کورونا کا شکار ہو رہے ہیں۔
روس میں اب تک 3 لاکھ سے زائد کورونا کے مصدقہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جب کہ مہلک وبا سے ہونے والی اموات کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔