Featuredاسلام آباد

ہمارے کلینڈر کے مطابق کل پاکستان میں عید ہوگی

اسلام آباد : فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ دنیا کے تمام اسلامی ممالک میں کل عید منائیں گے

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہمارے کلینڈر کے مطابق کل پاکستان میں عید ہوگی، چاند7بجکر36منٹ سے8بجکر14منٹ تک دیکھا جاسکے گا، سفارشات بھیج دیں وزیراعظم آفس جو فیصلہ کرے گا عمل کریں گے۔

فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا چاند کے اوپر ملک میں ایک تنازع رہا ہے، ہرسال عید کے چاند کے موقع پر اختلافی مسئلہ پیدا ہوتاہے، شہاب الدین پوپلزئی ہرسال عید کے چاند کا الگ اعلان کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عینک سےجوچانددیکھتےہیں وہ بھی ایک ٹیکنالوجی ہے، سائنس کی ترقی سے چاند دیکھنے کا عمل بہت آسان ہوگیاہے

ریاست فرقہ واریت ،گروہی اختلافات سے بالاترہوتی ہے، چاند کے معاملےپر ہمارے مولوی کہیں گے سائنس کاتعلق نہیں، آپ جوعینک پہنتےہیں،جس دوربین سے دیکھتےہیں وہ سائنس ہی ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ دنیا میں چاند دیکھنے کا کوئی مسئلہ ہی نہیں رہا، اسلام عقل اورعلم کا دین ہے، آئین کےتحت معاملات دیکھنےچاہئیں، مذہبی گروپوں کوجگہ دینے کے چکر میں لگے رہتےہیں، ایسےمیں فرقہ وارانہ گروپ اپنا حصہ مانگتے لگتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ رویت ہلال کمیٹی ہمیشہ تنازع کا شکار رہی، چاندکو29دن سےکچھ وقت زیادہ لگتاہے زمین کے گرد چکر پورا کرنے میں، جب سورج، چاند اورزمین ایک لائن میں آجائیں گے تو زمین سےچاندنظرنہیں آتا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ سعودی عرب کےکیلنڈرمیں ایک منٹ بعدغروب کافرق ہوتووہ چاندنظرآنےکاکہتےہیں، اسلامی کیلنڈرجاری کررکھاہےلیکن یہ بات آئی کہ چاندکانظرآناضروری ہے، ہم نے رویت ایپ بنائی جس پرچاندکی اس وقت سمت کاپتہ چل جائےگا

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ 22 مئی کی رات10:39پرشوال کےچاند کی پیدائش ہوچکی ہے، آج 7بجکر36منٹ پرغروب آفتاب ہے،7سے 36منٹ کے بعد لیکر چاند دیکھا جاسکتا ہے، آج سانگھڑ، بدین، ٹھٹھہ ،جیونی، پسنی میں چاند دیکھا جاسکتا ہے، آج متعلقہ علاقوں کے شہری8 بج کر14 منٹ تک چاند دیکھ سکتے ہیں، متعلقہ علاقوں میں 20 گھنٹے کا چاند ہوگا۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close