کراچی: کے الیکٹرک نے اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا عندیہ بھی دے دیا۔
کے الیکٹرک نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا پیج پر لوڈ شیڈنگ کا عندیہ دے دیا ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت میں اضافے اور ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے پر شہر میں بجلی کی بندش ہوسکتی ہے۔
ادارے کا مزید کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کی ٹیم مسلسل بجلی کی فراہمی کے لئے اقدامات کررہی ہے۔