Featuredدنیا

ڈبلیو ایچ او نے کورونا کیسز میں کمی والے ممالک کو خبردار کردیا

نیویارک : عالمی ادارہ صحت نے کورونا کی دوسری خطرناک لہر کا انتباہ جاری کردیا

ڈبلیو ایچ او نے کورونا کی دوسری لہر کا انتباہ جاری کردیا اور کہا کہ حفاظتی اقدامات ترک کرنے پر دوسری لہر کا سامنا ہوسکتا ہے۔

سربراہ ڈبلیو ایچ او نے کورونا کیسز میں کمی والے ممالک کو خبردار کیا ہے کہ حفاظتی اقدامات ترک کرنے پر دوسری لہر کا سامنا ہو سکتا ہے، دنیا اب بھی کورونا پھیلاؤ کی پہلی لہر کے وسط میں ہے، بعض ممالک میں کیسزکم جبکہ کچھ ممالک میں بڑھ رہے ہیں۔

مائیک ریان کا کہنا تھا کہ جنوبی امریکا، جنوبی ایشیا اور افریقہ میں کیسز بڑھ رہے ہیں، وبائی مرض اکثر لہروں میں آتاہے، جہاں وبا کی لہر ختم ہوئی، وہاں سال کے آخر میں کیسز سامنے آسکتے ہیں، حفاظتی اقدامات ترک کرنے پر کیسز تیزی سے بڑھ سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈاکٹر مائیک ریان نے متنبہ کیا تھا کہ کورونا وائرس شاید کبھی ختم نہیں ہوسکتا، ہمیں مہلک مرض ’ایچ آئی وی‘ کی طرح کرونا کے ساتھ بھی رہنا سیکھنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر سے وائرس کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ ممکن نظر نہیں آرہا اور نہ ہی یہ کہا جاسکتا ہے کہ وبا پر کب اور کس حد تک قابو پایا جاسکتا ہے اور ایچ آئی وی کی مثال دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ وائرس بھی ختم نہیں ہوا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close