Featuredدنیا

31 مئی سے ملک کے تمام ایئر پورٹس کے لیے پروازیں مہیا ہوں گی

ریاض: اتوار 31 مئی سے سروس بحال ہو جائے گی۔

سعودی محکمہ شہری ہوا بازی نے اعلان کیا ہے کہ صحت حکام کی سفارش پر اتوار 31 مئی سے سعودی عرب میں داخلی پروازیں بحال ہو جائیں گی اور 11 ایئر پورٹس سے پروازیں چلیں گی
محکمہ شہری ہوا بازی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ داخلی پروازیں بتدریج بحال ہوں گی، تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ سعودی ایئر پورٹس سے سفر کرنے والوں کو تمام حفاظتی تدابیر اور ضروری صحت انتظامات کی پابنددی کرنا ہوگی۔
بیان کے مطابق محکمہ شہری ہوا بازی، وزارت صحت اور ایئر پورٹس کے تمام متعلقہ اداروں کے تعاون سے انتظامات کر چکا ہے۔

محکمہ شہری ہوا بازی نے بتایا کہ پروازیں کئی مرحلوں میں بحال ہوں گی، 2 ہفتوں کے دوران ملک کے تمام ایئر پورٹس کے لیے پروازیں مہیا ہوں گی۔

پہلے مرحلے کے لیے پروازوں کا آغاز ریاض، جدہ، دمام، مدینہ منورہ، قصیم، ابہا، تبوک، جازان، حائل، باحہ اور نجران سے ہوگا۔سعودی ریلوے جنرل کارپوریشن نے بھی اعلان کیا ہے کہ اتوار 31 مئی سے ریاض اور دمام ٹرین سروس بحال ہو جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close