Featuredکھیل و ثقافت

عالمگیر وبا سے ٹی 20 ورلڈ کپ کے متاثر ہونے کا خطرہ

دبئی : عالمگیر وبا کورونا نے جہاں دنیا بھر میں منعقد ہونے والے کھیلوں کو متاثر کیا ہے وہیں کرکٹ بھی اس وبا کا شکار ہوا ہے۔

عالمگیر وبا کے دوران ٹی 20 ورلڈ کپ ہوگا یا نہیں، انٹرنیشنل کرکٹ بورڈ نے فیصلہ آئندہ ماہ کی دس تاریخ تک موخر کردیا۔

دنیا بھر میں منعقد ہونے والے کرکٹ کے مقابلے موخر یا ملتوی ہوئے ہیں۔

کوویڈ 19 کے باعث نومبر میں کھیلے جانے والے ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کے متاثر ہونے کا بھی خطرہ ہے جس کےلیے آئی سی سی نے اپنا لائحہ تیار کرلیا ہے اور مذکورہ ایونٹ کا انعقاد ہوگا یا نہیں اس کا فیصلہ 10 جون تک موخر کردیا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ بورڈ آئندہ ماہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے بارے میں دوبارہ غور کرے گی اور بورڈ میٹنگ میں کرونا کے پیش نظر حالات کا جائزہ لیا گیا۔

آئی سی سی کا اعلامیے میں کہنا ہے کہ اکتوبر، نومبر میں شیڈول ٹی 20 ورلڈکپ کی تیاریاں جاری رہیں گی، اور متبادل پلان کے بارے میں بھی غور جاری رہے گا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close