Featuredاسلام آباد
ایل او سی پر حالیہ کشیدگی بھارتی مظالم سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے
اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دنیا نے گزشتہ سال فروری میں بھارتی جارحیت کا مظاہرہ دیکھا
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ 5 اگست کے اقدام سے خطے کی صورتحال کو مزید غیر یقینی بنا دیا گیا، ایل او سی پر حالیہ کشیدگی بھارتی مظالم سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے یوم تکبیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمسائے ملک میں دقیانوسی، انتہا پسندانہ سوچ والوں کی حکومت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ خطے کی سیکیورٹی صورتحال کا تقاضا ہے پاکستان خطرات سے چوکنا رہے، خطرات ہمسائے کی طرف سے خطے میں غلبے کی خواہش کے باعث ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دنیا نے گزشتہ سال فروری میں بھارتی جارحیت کا مظاہرہ دیکھا، پاکستان نے بھارتی جارحیت کا متوازن اور ذمے دارانہ جواب دیا کیونکہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور ایٹمی طاقت کے طور پر ہمارا رویہ ذمہ دارانہ رہے گا۔