کراچی: حکومت سندھ نے یکم جون سے تعلیمی ادارے نہ کھولنے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔
محکمہ تعلیم سندھ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کالج اور اسکول یکم جون سے نہیں کھولیں گے، 12 مئی کو اسٹیرینگ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کے یکم جون تک اسکول بند رہے گے۔
دوسری جانب اسکول آل سندھ پرائویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے چیئرمین حیدر علی نے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 15 جون سے کھول دئیے جائیں، تمام تعلیمی اداروں بشمول اسکولز، کالجز اور یونیورسیٹیز کو ایس و پیز کے ساتھ کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔
پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ ہر سرکاری و نجی تعلیمی ادارے میں تھرمل اسکینگ ڈیوائس کا انتظام باآسانی ہو سکتا ہے اور دو شفٹ میں طلبہ کو بلا کر فزیکل فاصلہ رکھا جاسکتا ہے۔