Featuredسندھ

کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کا یکم جون سے پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کا اعلان

کراچی: حکومت نے ہماری بھوک کا خیال نہیں کیا، ٹرانسپورٹ سے وابستہ ڈھائی لاکھ افراد فاقہ کشی پر مجبور ہیں

کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کا یکم جون سے پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کا اعلان ، حکومت نے ہماری بھوک کا خیال نہیں کیا، ہم اپنے بچوں کو سسکتا نہیں دیکھ سکتے۔

صدر کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد ارشاد بخاری نے کہا کہ ٹرانسپورٹ سے وابستہ ڈھائی لاکھ افراد فاقہ کشی پر مجبور ہیں

صدر کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد ارشاد بخاری کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ٹرانسپورٹرز مالی پریشانی کا شکار ہیں، حکومت نے تاجروں کو کاروبار کرنے کی اجازت دی ہے جبکہ ٹرانسپورٹرز نے حکومت سندھ کے قوانین پر من و عن عمل کیا، یکم جون سے کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کا اعلان کرتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے حکم پر ہم نے بھی گاڑیاں کھڑی کردیں، ،وزیر اعلیٰ اور وزراء غصہ نہ کریں ہم مجبوراً یہ فیصلہ کریں گے، پیر سے ہم سیٹ بائی سیٹ گاڑیاں چلائیں گے، ڈرائیور، کنڈیکٹر، ماسک، دستانے اور سینیٹائزر استعمال کریں گے، جو ٹرانسپورٹر اس پر عمل نہیں کریں گے ان سے ہمارا تعلق نہیں ہوگا۔

ارشاد بخاری نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کو اگر پولیس پکڑے تو گرفتاری دے دیں، اگر گاڑیاں نہیں چلنے دی تو دھرنے دیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close