ریاض : سعودی حکام کا مسجد نبویﷺ کو نمازیوں کے لیے کھولنے کا اعلان
مدینہ منورہ حکام کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ مسجد نبویﷺ کو اتوار کے روز مؤرخہ 31 مئی 8 شوال کو نمازیوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔
مسجد نبویؐ کے قدیمی حصے کی بجائے توسیعی حصے کو کھولا جائے گا۔ نمازی نماز کی ادائیگی کے بعد مسجد میں قیام نہیں کر سکیں گے۔
نمازیوں کے دوران 3 فٹ کا فاصلہ رکھنا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔