Featuredاسلام آباد

عوامی مقامات پر فیس ماسک لازمی پہنیں

اسلام آباد: ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں تمام عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ مختلف مقاملات پر چیکنگ بھی ہوگی ، ماسک نہ پہنے ہوئے شہریوں کے خلاف کارروائی بھی ہوسکتی ہے۔

حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر فیس ماسک لازمی قرار دیتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ اور مارکیٹوں سمیت پرہجوم مقامات پر ماسک لازمی پہنیں۔

ڈپٹی کمشنراسلام آباد کا کہنا تھا کہ لاری اڈہ، گلیوں، سڑکوں، دفاتر میں بھی چیکنگ ہوگی، ماسک پہننے کے حکم کی خلاف ورزی پر 3ہزار جرمانہ اور دفعہ 188تعزیرات کے تحت جیل بھیجا جاسکتا ہے۔

ماسک پہننے سے متعلق پالیسی کو تمام صوبوں میں یقینی بنایا جارہا ہے جبکہ اسلام آباد میں حکمت عملی سخت کردی گئی، ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کو ہر صورت ماسک پہننے پر زور دیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close