Featuredسندھ

کاروبار ایس او پی کے تحت کھلے گا اور بند ہوگا: حکومت سندھ

کراچی : سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ کاروبار کھولنے بند کرنے سے متعلق کوئی تبدیلی نہیں کی۔

سندھ سرکار کا کہنا ہے کہ کل وزیراعظم چاروں صوبوں کے ساتھ بیٹھیں گے اور اس دوران جو فیصلہ ہوگا متفقہ ہوگا۔

سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ کل معمولات زندگی جوں کے توں رہیں گے، سندھ حکومت نے شہریوں کے معمولات زندگی میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

حکومت کا کہنا ہے کہ کاروبار کھولنے بند کرنے سے متعلق کوئی تبدیلی نہیں کی، شہری ایس او پیز کے تحت دفاتر آئیں گے اور کاروبار بھی ایس او پی کے تحت کھلے گا اور بند ہوگا۔

صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ محدود پیمانے پر ٹرانسپورٹ کی بحالی سے متعلق کل کے بعد فیصلہ ہوگا جبکہ دکانداروں کو وقت میں رعایت سے متعلق فیصلہ بھی کل کے بعد ہوگا البتہ جن چیزوں پر پابندی ہے ان پر کل بھی رہے گی۔

حکومت سندھ کا کہنا ہے کہ پرائیوٹ اسکولز میں تدریسی عمل کی اجازت نہیں ہوگی، جو بھی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close