Featuredسندھکھیل و ثقافت

ڈاکٹر نعمان نیاز نے پی ٹی وی پر ایک متکبر رویہ اپنایا

 ڈاکٹر نعمان نیاز کو پی ٹی وی کی اسکرین پر بلیک لسٹ کر دیا جانا چاہیے۔

ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر کے معاملے پر وفاقی وزیر علی زیدی نے بھی ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی وی کے اسپورٹس اینکر ڈاکٹر نعمان نیاز نے پی ٹی وی پر ایک متکبر لڑکے کی طرح کا رویہ اپنایا۔

علی زیدی نے کہا کہ انھیں نوکری سے نکال دینا چاہیے اور جب تک وہ شو میں شریک تمام افراد خاص طور پر شعیب اختر سے عوامی سطح پر معافی نہیں مانگتے انھیں پی ٹی وی کی اسکرین پر بلیک لسٹ کر دیا جانا چاہیے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ایسے احمقانہ رویے کو قبول نہیں کیا جانا چاہیے اور قبول نہیں کیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close