Featuredخیبر پختونخواہ

پٹرول کا مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کیخلاف کارروائی

پشاور : عدالت نے پٹرول مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

پشاور ہائیکورٹ نے پٹرول کی عدم دستیابی کا نوٹس لیتے ہوئے مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

پٹرول پمپس پر پٹرول کی عدم دستیابی پر جسٹس قیصر رشید نے از خود نوٹس کیس کی سماعت کی تو ڈپٹی کمشنر پشاور عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے پٹرول مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے ہدایت دی کہ جن پٹرول پمپس پر پٹرول دستیاب ہے اور لوگوں کو نہیں مل رہا اسے سیل کیا جائے۔

جسٹس قیصر رشید نے ڈپٹی کمشنر سے استفسار کیا کہ پشاور میں آٹا بحران کیوں ہے؟ جس پر ڈی سی نے بتایا کہ پنجاب سے گندم کی سپلائی نہیں ہورہی اس وجہ سے آٹا کی کمی کا سامنا ہے۔

جسٹس قیصر رشید نے کہا کہ پنجاب بھی اس ملک کا حصہ ہے گندم کی پیداوار اچھی ہوئی ہے اس مسلے کو حل کریں، ابھی گندم کٹائی سیزن گزرا ہے چاہئے تھا ریٹ کم ہوتا لیکن مزید مہنگا کردیا۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close