لاہور : فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کا نیب پیشی سے فرار لیکن ہائیکورٹ میں پیشی کے پیچھے منافقت ہے۔
وزیراطلاعات پنجاب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ احتساب سےبچنے کے لیے گھر میں چھپ جانا بزدلانہ فعل ہے ، شہباز شریف اپنی حرکتوں سےغیر سیاسی مثالیں قائم کر رہےہیں۔
ادارے آزاداورغیر جانبدارانہ احتساب کاعمل جاری رکھیں گے ، نیب پیشی سےفرار لیکن ہائیکورٹ میں پیشی کےپیچھے منافقت ہے، شہبازشریف اپنی چمڑی اورضدمڑی دونوں بچانے کے چکر میں ہیں۔
وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ آل شریف سوال گندم جواب چناکی گمراہ کن پالیسی پرعمل پیرا ہیں، اثاثوں کاسوال ہوتوجواب ٹڈی دل اورکورونا ہوتا ہے، عوام کو اربوں کاچونا لگانےوالے خیر خواہ ہونےکی ایکٹنگ کررہے ہیں۔