پاکستانی کورونا وبائی صورتحال کو سنجیدگی سے لیں
اداکارہ بشریٰ انصاری نے کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں نے وبا کو مذاق اور وہم سمجھ رکھا ہے۔
معروف اداکارہ بشریٰ انصاری کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں وہ کورونا سے متعلق پاکستانیوں کی غیر سنجیدگی پر بات کرتی دکھائی دیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ کورونا کے پیش نظر احتیاط نہ کرنے کی وجہ سے ہی ملک میں اتنا بڑا مسئلہ ہوا اور وہ قوم کے رویے پر افسردہ ہیں اور وہ تب تک وطن واپس نہیں آئیں گی جب تک قوم کورونا کے مسئلے کو سنجیدہ نہیں لیتی۔
بشریٰ انصاری بیرون ملک گئی تھیں اور لاک ڈاؤن نافذ ہونے اور فضائی سروس بند ہونے کی وجہ سے وہ وہیں رہ گئی تھیں
بشریٰ انصاری نے مختصر ویڈیو میں کورونا وائرس کو سنجیدہ نہ لینے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستانیوں نے وبا کو مذاق اور وہم سمجھ رکھا ہے۔
Bushra Ansari straight up says she isnt coming back to Pakistan because the people of Pakistan have lead to the spread of the virus.
— Fatah (@fatah_pak) June 1, 2020
ویڈیو میں اداکارہ نے اپنے روایتی انداز میں کہا کہ وہ اس وقت وطن سے دور ہیں لیکن انہیں ہر وقت ملک کی یاد آتی ہے، دیار غیر میں کچھ بھی اچھا نہیں لیکن وہ مجبوری کی حالت میں وہاں موجود ہیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ انہیں کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ پاکستان مت جاؤ، وہاں کوئی بھی وبا کو سنجیدہ نہیں لے رہا اور وہ بھی تب تک وطن واپس نہیں آئیں گی جب تک قوم کورونا کو سنجیدہ نہیں لیتی۔
لاک ڈاؤن کو نرم کیے جانے کے بعد ملک میں کورونا کے کیسز میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے