کورونا وائرس کا زور عروج پر ، موذی وباء نے مسلسل اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں۔
دنیا بھر میں وائرس سے ناصرف مریضوں میں بلکہ اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 67 لاکھ 3 ہزار 95 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 3 لاکھ 93 ہزار 224 ہو گئیں۔
امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 10 ہزار 173 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں
ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 8 ہزار 71 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 64 ہزار 270 ہو گئے۔
برازیل میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 15 ہزار 870 تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 34 ہزار 39 زندگیاں نگل چکا ہے۔
وائرس سے روس میں کل اموات 5 ہزار 384 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 41 ہزار 108 ہو چکی ہے۔
اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 87 ہزار 740 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 27 ہزار 133 ہو چکی ہیں۔
برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 39 ہزار 904 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 81 ہزار 661 ہوچکی ہے۔
اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 33 ہزار 689 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 34 ہزار 13 رپورٹ ہوئے ہیں۔
جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 8 ہزار 736 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 84 ہزار 923 ہو گئے۔
ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار 630 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 67 ہزار 410 ہو گئے۔
فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 65 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 52 ہزار 444 ہو گئے۔
سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 611 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 93 ہزار 157 تک جا پہنچی ہے۔
بھارت میں کورونا وائرس سے 6 ہزار 363 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 27 ہزار 29 ہو گئی۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 89 ہزار 249 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 1 ہزار 838 ہو گئی۔
چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس پر کافی حد تک قابو پایا جا چکا ہے اور روزانہ صرف چند نئے کورونا مریض سامنے آتے ہیں