Featuredاسلام آباد

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کیا جائے

اسلام آباد: آئی ایم ایف نے حکومت پاکستان کو دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ اس مرتبہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کیا جائے۔

آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ حکومت مالی استحکام کی پالیسیوں پر گامزن رہے کیونکہ پاکستان کا قرض ملکی معیشت کی قدر کے 90 فیصد تک پہنچ جانے کا امکان ہے آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ حکومت خسارے اور قرض کم کرنے کی پالیسیوں پر گامزن رہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اخراجات مزید کم کرنے کے لیے ایک سال سے خالی 67 ہزار اسامیاں ختم اور گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد کریگی۔

آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پرائمری بجٹ خسارہ 184 بلین ڈالر جی ڈی پی کا 0.4 فیصد ہدف کرے۔

آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے بجٹ خسارے کا پرائمری ہدف جی ڈی پی 1.9 فیصد یعنی 875 بلین روپے رکھا جائے جبکہ بجٹ خسارے کا ہدف جی ڈی پی کا 7فیصد ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close