Featuredانٹرٹینمنٹ

محترمہ کی خدمات کو بطور کردار فلم میں ادا کرنا میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے

شہید محترمہ بے نظیر بھٹو میرے لیے ایک شیکسپیرین ہیروئن ہیں

محترمہ کی خدمات کو بطور کردار فلم میں ادا کرنا میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے

اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو اُن کے نزدیک ایک شیکسپیرین ہیروئن ہیں۔

مہوش حیات نے سابقہ وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی زندگی پر مبنی فلم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں ابھی اِس فلم کے بارے میں زیادہ تفصیل سے بات نہیں کرنا چاہتی ہوں کیونکہ یہ فلم ابھی ابتدائی مراحل میں ہے۔

محترمہ بے نظیر بھٹو میرے لیے ایک ہیرو ہیں اور اُن کی زندگی میرے لیے متاثر کن ہے۔
مہوش حیات نے کہا کہ اِس فلم کو کرنے کا مقصد یہ ہے کہ ہماری آنی والی نسلوں کو پاکستان کی ایک بہادر اور نڈر خاتون محترمہ بے نظیر بھٹو کی جدوجہد کے بارے میں معلوم ہو کہ اُنہوں نے اپنے ملک کی ترقی کی خاطر کس قدر محنت کی

اداکارہ نے کہا کہ مجھے عوامی سطح پر اِس فلم کے بارے میں زیادہ کچھ بتانے کی اجازت نہیں ہے لیکن اتنا کہنا چاہوں کہ محترمہ بے نظیر بھٹو میرے لیے ایک شیکسپیرین ہیروئن ہیں اور یہی وجہ ہے کہ میں نے اُن کا کردار نبھانے کا انتخاب کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ فلم میں محترمہ بے نظیر کے آکسفورڈ کے دنوں کو دِکھانا اور جس طرح اُنہیں شہید کیا گیا، اُن کی تمام تر خدمات کو بطور کردار فلم میں ادا کرنا میرے لیے ایک بہت بڑے اعزاز کی بات ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close