کراچی: اسٹیل مل کی1900 ایکڑ زمین صوبائی حکومت کی ملکیت ہے ایسے فیصلہ نہیں کیا جاسکتا۔
وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے وفاقی حکومت سے اسٹیل مل صوبائی حکومت کو چلانے کے لئے دعوت دے دی، کہا کہ 9500 خاندانوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، اسٹیل مل کی1900 ایکڑ زمین صوبائی حکومت کی ملکیت ہے ایسے فیصلہ نہیں کیا جاسکتا۔
سعید غنی کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت اسٹیل مل ملازمین کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، 9500 ہزار خاندانوں کو ایسے بیروزگار نہیں ہونے دینگے، حکومت دوسروں کو منع کرتی ہے ملازمت سے کسی کو فارغ نہ کرے۔
سعید غنی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے دور میں مل کو بند کرنے کا فیصلہ تباہی کا باعث بنا، سندھ حکومت آج بھی اسٹیل مل چلانے کے لئے تیار ہے، ہم نے ن لیگ دور میں بھی خط و خطابت کی تھی، اسٹیل مل کی زمین صوبائی حکومت کی ہے اس کا سی سی آئی کے بغیر فیصلہ نہیں کیا جاسکتا۔
امریکی خاتون بلاگر پر سعید غنی کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل سے توجہ ہٹائی جارہی ہے، پیٹرول کی قلت آٹے چینی کی قیمتوں میں اضافے کو بھلا کر ملکی سیاسی قیادت کو بدنام کیا جارہا ہے، خاتون سچی ہیں تو عدالت کیوں نہیں جاتی۔