Featuredدنیا

لداخ میں عبرت ناک شکست کے بعد بھارت کو ایک اور جھٹکا

کھٹمنڈو: چین کے بعد نیپال کی جانب سے بھارت کو زور دار جھٹکا لگ گیا۔

بھارتی سرحد سے متصل تین متنازع علاقے نیپال کے نقشے میں شامل کر لیے گئے، نقشےکی تبدیلی کے لیے آئینی ترمیم بل ایوان زیریں میں بحث کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اپوزیشن سمیت بھارت نواز سیاسی جماعتوں نے بھی بل کی حمایت کی ہے جس کے بعد دونوں ایوانوں سے بل کی منظوری یقینی ہے۔

تین متنازع علاقےنیپال میں شامل کر کے نقشےکی تبدیلی کا بل نیپالی پارلیمنٹ میں جلد ہی منظور کروالیا جائے گا۔

نیپال کے اس بڑے اور جراتمندانہ اقدام پر بھارتی حکام کو سانپ سونگھ گیا ہے، بھارتی میڈیا اور سیاستدان اس اقدام پر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔

چند روز قبل چین نےلداخ ریجن میں بھارت کو عبرت ناک شکست دے کر علاقے کا کنٹرول حاصل کرلیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close