Featuredکھیل و ثقافت

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی امید روشن ہونے لگی

میلبرن: حالات تیزی سے بہتر ہورہے ہیں ، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ شیڈول کے مطابق کروا سکتے ہیں

کورونا وبا کے دوران ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے انعقاد کی امید روشن ہونے لگی ہے۔

آسٹریلین اسپورٹس منسٹر رچرڈ کال بیک نے آسٹریلیا میں شیڈول ورلڈکپ بروقت کروانے کی نوید سناتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ شیڈول کے مطابق کروا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حالات تیزی سے بہتر ہورہے ہیں اور ورلڈ کپ کرانے کے لئے پرامید ہیں، محدود تماشائیوں کے ساتھ میچز کرائے جاسکتے ہیں۔

کورونا وائرس کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا انعقاد خطرے میں ہے اور اس مخصوص صورتحال آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے انعقاد کے بارے میں کل غور کرے گی۔

یاد رہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ رواں سال آسٹریلیا میں 18 اکتوبر سے 15 نومبر تک شیڈول ہے، ایونٹ میں 16 ٹیموں نے شرکت کرنی ہے، جبکہ 2021 کے ایونٹ کا میزبان بھارت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close