Featuredپنجاب

شہباز شریف خود وائرس میں مبتلاء ہونے کے ذمہ دار ہیں

لاہور : ہائیکورٹ میں کرپشن کے جلوس کیساتھ پیشی کے بعد شہباز شریف خود اس کے ذمہ دار ہیں۔

ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ جلوس کیساتھ پیشی کے بعد شہباز شریف خود کورونا وائرس میں مبتلاء ہونے کے ذمہ دار ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ کیا شہباز شریف نے اپنی عدالت اور نیب پیشی پر بلائے گئے کارکنوں کے ٹیسٹ کرائے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ ڈرامہ شریف نے سیاست کیلئے درجنوں کارکنوں کی زندگیوں میں خطرے میں ڈالا۔ کرپشن سے اکٹھی کی ہوئی دولت کے انبار میں سے غریب کارکنوں کے بھی ٹیسٹ کرادیں۔ مریم اورنگزیب نے کارکنوں کی باز پرس کی ہے وہ کس حال میں ہیں؟

مسرت جمشید چیمہ نے مزید کہا کہ کارکنان بھی اب اپنی آنکھوں سے شریفوں کی پٹی کھول کر شعور کا مظاہرہ کریں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close