Featuredاسلام آباد
امریکی صحافی کے تحفظ کے لئے لکھے گئے مبینہ خط کا انکشاف
اسلام آباد : رحمان ملک نے سنتھیا ڈی رچی کو سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمن ملک پر جنسی زیادتی کا الزام لگانے والی امریکی صحافی کے تحفظ کے لئے لکھے گئے مبینہ خط کا انکشاف ہوا ہے۔
مبینہ خط سینیٹر رحمن ملک کی طرف سے بطور چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ لکھا گیا ہے۔ آٹھ جون کو چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو لکھے گئے مبینہ خط میں ہدایت دی گئی ہے کہ امریکی خاتون کو سیکورٹی فراہم کی جائے۔
مبینہ خط میں سینئر صحافی کے یو ٹیوب چینل کا حوالہ دیا گیا ہے۔ خط کے مطابق نے سینیئر صحافی نے امریکی صحافی کو نقصان پہنچائے جانے کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صحافی سنتھیا رچی نے رحمن ملک پر جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا تھا۔