Featuredاسلام آباد

کورونامریضوں کی خدمات پرمامورطبی شعبہ کےلیےخصوصی پیکیج لانےکااعلان

، فرنٹ لائن ورکرزکےلیےخصوصی پیکیج پرکام کررہےہیں

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کورونامریضوں کی خدمات پرمامور طبی شعبہ کے لیے خصوصی پیکیج لانے کا اعلان کردیا۔

ظفر مرزا نے اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ فرنٹ لائن ورکرزہمارااولین دستہ اور ہمارےہیروزہیں، ان کاتحفظ اورانکی معاونت اہم ترجیح ہے، فرنٹ لائن ورکرزکےلیےخصوصی پیکیج پرکام کررہےہیں، یہ پیکیج کوروناکےخلاف نبردآزماڈاکٹرز،طبی عملےکےلیےہوگا۔

ظفر مرزا نے کہا کہ صوبائی وزراصحت اورماہرین سے بھی اس پیکیج پرمشاورت کی گئی ہے، وفاقی اورصوبائی حکومتیں اس پیکیج پر اطلاق کی ذمےدار ہونگی، خصوصی پیکیج کے7اہم نکات ہیں جن میں مالی مراعات، جان و مال کا تحفظ، ڈاکٹرز اور اہل خانہ کی صحت کا تحفظ، تربیت، صحت کے نجی شعبے کو مراعات کی فراہمی شامل ہیں۔
معاون خصوصی نے بتایا کہ اس پیکیج میں فرنٹ لائن ورکرز کو ٹیکسز میں چھوٹ دی جائے گی، ذمہ داریوں کی ادائیگی کے دوران جاں بحق ہونیوالے ہیلتھ ورکرز کو شہداء پیکیج ملے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین کےتعاون سے5ہزار ہیلتھ ورکرزکی ٹریننگ کا بھی انتظام کیاگیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close