تہران : ایران نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کی قرارداد کی روایت سے ہٹ کر تشریح نہ کی جائے۔
ایران نے اقوام متحدہ سیکریٹریٹ کی جانب سے لگائے گئے الزامات مسترد کر دیئے ہیں۔
ایران کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ ایران پر پابندیاں ختم کرنے سے متعلق امریکا کا آلہ کارنہ بنے۔ یو این سیکریٹریٹ امریکا اور یورپی ممالک کی خلاف ورزیاں برداشت کررہا ہے۔ سلامتی کونسل کی قرارداد کی روایت سے ہٹ کر تشریح نہ کی جائے۔
ایران نے سوال اٹھایا کہ یو این رپورٹ کے مندرجات جاری ہونے سے قبل امریکا نے کیسے استعمال کرلیے، تاثر پیدا ہوتا ہے کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ امریکا کی ہدایت پر تیار کی گئی ہے۔
رپورٹ سے حقائق نہیں بدلیں گے، بلکہ اقوام متحدہ کی ساکھ خراب ہوگی۔