Featuredدنیا

دنیا بھر میں کورونا کے وار جاری،چار لاکھ سے زائد افراد جاں بحق

دنیا بھر میں کورونا کی وباء نے 77 لاکھ سے زائد افراد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

بھارت میں بھی کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے، جہاں 8 ہزار 890 افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ 3 لاکھ 9 ہزار 603 بھارتی شہری وائرس سے متاثر ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ جاری، 77 لاکھ سے زائد افراد متاثر، چار لاکھ سے زائد افراد موت کا شکار

کورونا مریضوں کی تعداد 77 لاکھ 32 ہزار سے زائد ہوگئی، جبکہ 4 لاکھ 28 ہزار 236 افراد جاں بحق ہوچکے، مختلف ممالک میں 39 لاکھ 25 ہزار 354 افراد صحت یاب بھی ہوئے۔

صرف امریکا میں وباء سے اموات کی تعداد 1 لاکھ 16 ہزار825 ہوگئی ہے۔ برازیل میں کورونا وائرس 41 ہزار 901 افراد کی زندگیاں نگل گیا۔

روس میں 6 ہزار 715 اموات ریکارڈ ہوئیں۔ روس میں وباء کا پھیلاؤ شدت اختیار کرگیا، 5 لاکھ 11 ہزار 423 روسی کورونا وائرس کا شکار ہوچکے۔

برطانیہ میں کورونا سے 41 ہزار 481 جان سے جاچکے ہیں۔ برطانیہ میں لاک ڈاؤن کی نرمی کے باوجود شہری انتہائی محتاط ہیں اور گھروں سے بلا ضرورت باہر نہیں جارہے۔

اسپین میں کورونا سے اموات کی تعداد 27 ہزار 136 ہوگئی، جرمنی میں 8 ہزار 863 اور اٹلی میں 34 ہزار سے زائد اموات رپورٹ ہوچکی ہیں۔

پاکستان کے دوسرے پڑوسی ملک ایران میں بھی کورونا وائرس کے باعث 8 ہزار جبکہ ترکی میں 4 ہزار 778 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

سعودی عرب میں اب تک 893 افراد موت کی نیند سو گئے، جبکہ فرانس میں کورونا سے 29 ہزار 374 اموات رپورٹ ہوئیں۔

سویڈن میں 4 ہزار 854 اور ہالینڈ میں کورونا سے 6 ہزار سے زائد اموات رپورٹ ہوچکی، سوئٹزر لینڈ میں ایک ہزار 398 اور انڈونیشیا میں 2 ہزار 48 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ جنوبی کوریا میں کورونا کے 48 نئے مریض بھی سامنے آئے ہیں، جبکہ اموات کی تعداد 277 ہوگئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close