لاہور : وزیراعظم نے انسداد کورونا کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات پر غورکیا گیا اور مختلف حلقوں کی جانب سے لاک ڈاون کی تجویز کا بھی جائزہ لیا۔
لاہور سمیت پنجاب میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز روکنے کےلئے خصوصی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
عمران خان نے لاہور میں کورونا ایس او پیز کی پابندیاں مزید سخت کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جہاں ایس او پیز کی خلاف ورزی ہورہی ہے ، سخت ایکشن لیا جائے۔
عمران خان نے لاہور میں کورونا ایس او پیز کی پابندیاں مزید سخت کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا لاہور سمیت پنجاب میں جہاں ایس او پیز کی خلاف ورزی ہورہی ہے سخت ایکشن لیا جائے، عوام کو ماسک، سماجی فاصلہ اور دیگر احتیاطی تدابیر پر ہر صورت عملدرآمد کرنا ہوگا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق عمران خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کاکام صرف تنقیدکرناہےہم گھبرانےوالےنہیں، حکومت کومشکلات کاسامناہےاسکےباوجودحالات کنٹرول میں ہیں، عثمان بزدارپنجاب کوزبردست ٹیم کےساتھ اچھےاندازمیں چلارہےہیں۔