Featuredپنجاب

سلمان شہباز کو برطانیہ سے وطن واپس لانے کا فیصلہ

لاہور: قومی احتساب بیورو(نیب) نے انٹرپول کے ذریعے سلمان شہباز کو برطانیہ سے وطن واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیب نے مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز کو منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کرکے پاکستان واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیب سلمان شہباز کو ڈی پورٹ کرانے کے لئے برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی سے بھی رابطہ کرے گا۔ یاد رہے کہ احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں سلمان شہباز کو مفرور قرار دیتے ہوئے ناقابل ضمانت گرفتاری کے وارنٹ جاری کئے تھے۔

عدالت نے سلمان شہباز کو چوہدری شوگر ملز، منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس میں متعدد بار تفتیش کے لیے طلب کیا لیکن وہ پیش نہ ہوئے جس پر انہیں اشتہاری قرار دیا گیا اور ان کی تمام منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close