Featuredاسلام آباد
1960سے1971 تک پاکستان ایئرفورس میں بطور فائٹر پائلٹ خدمات انجام دینےوالےکیپٹن(ر)انتقال کرگئے
لاہور / اسلام آباد: پاکستان ایئر فورس کے شاہین گروپ کیپٹن (ر) سیف الاعظم طویل علالت کے بعد بنگلادیش میں انتقال کر گئے۔
کیپٹن (ر) سیف الاعظم نے 1960 سے 1971 تک پاکستان ایئر فورس میں بطور فائٹر پائلٹ خدمات انجام دیں۔ انہوں نے 1965 کی جنگ میں بھارتی طیارہ مار گرا کر پاکستان کے دفاع میں ناقابل فراموش کردار ادا کیا تھا
عرب اسرائیل جنگ میں اسرائیلی اور بھارتی طیاروں سمیت پانچ طیاروں کو نشانہ بنانے پر انہیں ایس ACE بھی قرار دیا گیا تھا۔ 1971 کے بعد بنگلادیش کی فضائیہ میں شامل ہوگئے تھے جہاں 1989 تک خدمات انجام دیں۔
ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔