Featuredپنجاب

دلہا دلہن لے کر فرار

فیصل آباد: پولیس نے شادی کی تقریب پر چھاپہ مار کر دلہا دلہن کے رشتے داروں سمیت ہال کے منیجر کو حراست میں لے لیا۔

فیصل آباد میں کرونا کے پیش نظر کئی علاقے سیل ہونے کے باوجود ایک شادی ہال منیجر کی جانب سے شادی کی تقریب کی اجازت دی گئی جس پر پولیس حرکت میں آئی اور ہال پر چھاپہ مار کارروائی کی جس کے نتیجے میں دلہا دلہن کے رشتے داروں سمیت منیجر کو گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہال کے پچھلے دروازے سے دلہا دلہن کو لے کر فرار ہوگیا جبکہ دلہا کے بھائی اور والد بھی اسی دروازے سے رفو چکر ہوئے۔

پولیس نے باراتیوں کو گرفتار کرکے ان کے کرونا ٹیسٹ بھی کروالیے، پولیس کا کہنا ہے کہ رپورٹ آنے کے بعد کرونا کا پتا چل سکے گا۔

اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ پولیس کو کارروائی کے لیے درخواست دے دی گئی ہے جلد مقدمہ درج کرکے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کردیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close