بھارتی فوج کی اشتعال انگیزیاں، فائرنگ سے بچی جاں بحق
راولپنڈی: آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزیاں ، فائرنگ سے ایک بچی جاں بحق ہوگئی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے حاجی پیر اور بیدوری سیکٹرز پر گزشتہ رات شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارتی اشتعال انگیزیوں سے مینسر گاؤں میں 13سالہ اقرا شبیر جاں بحق ہوگئیم بھارتی فائرنگ سے اقرا کی والدہ اور ایک 12سالہ لڑکا بھی شدید زخمی ہوا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی اور بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔
خیال رہے کہ 18 جون کو بھی بھارتی فوج نے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 شہری شہید ہوگئے تھے۔
قبل ازیں باگسر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں ایک شہری بابر حسین زخمی ہوگیا تھا۔ بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
گزشتہ ہفتے بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 خواتین اور 2 بچے شدید زخمی ہوگئے تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق زخمیوں میں 26 سالہ نسرین، 24 سالہ رابعہ، 7 سالہ بچی مومنہ اور 7 سالہ بچہ منشی شامل تھے۔