Featuredدنیا

بھارت چین کشیدگی میں اضافہ

لداخ میں چینی جنگی لڑاکا طیاروں کی گھن گرج شروع ہو گئی

چینی فضائی فوج نے لداخ میں غیر معمولی نقل و حرکت شروع کرد ی ہے . اور پروازوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔

لداخ میں چینی ائیرفورس کی غیر معمولی پروازیں، چین کی جانب سے مزید لڑاکا طیارے اور فورسز تعینات کرنے پر بھارت میں کھلبلی مچ گئی۔

چائنا کی پیپلزلبریشن ائیر فورس نے لداخ کے نزدیک جنگی لڑاکا طیارے اور مزید فوجی دستے بھیج دیے ہیں.علاقے میں چینی لڑاکا طیارو ں کی گھن گرج سنائی دینا شروع ہو گئی  بھارت نے چین کی عسکری سرگرمیوں پر اپنی تشویش ظاہرکی ہے۔

چین پہلے ہی لداخ کے 40سے 60کلو میٹر علاقے پر اپنا کنٹرول مضبوط کرچکا ہے. جبکہ گیلوان میں فوجی جھڑپ کے دوران بھارتی فوج کے 50کے قریب اہلکار بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔

چینی ائیرفورس کی لداخ میں غیرمعمولی پروازوں پر بھارتی پریشانی میں مزید اضافہ ہو گیا۔

دوسری جانب بھارت ائیرفورس کے چیف کا کہنا ہے کہ چینی پیپلز لیبریشن ائیرفورس نے لداخ کے قریب فوجی ہوائی اڈوں پر مزید لڑاکا طیارے اور فورسز تعینات کردی ہیں جس پر بھارت کو تشویش لاحق ہے . بھارتی ائیرفورس کے چیف نے کہا کہ چین گلوان اور لداخ کے قریب فضائی فورس کی تعداد میں اضافہ کر رہا ہے اورچین کی جانب سے غیرمعمولی نقل و حرکت بھی جاری ہے جس سے بھارت آگاہ ہے۔

بھارت نے اپنی فضائیہ کو شمالی اور مغربی سرحد پر ہائی الرٹ کر دیا، چین کیساتھ ہونے والی حالیہ سرحدی جھڑپوں کے بعد بھارت کے تمام جنگی طیاروں کو ہائی آپریشنل الرٹ کر دیا گیا ہے۔

لداخ کے محاذ پر چینی فوج سے مار کھانے کے بعد بھارت اس وقت شدید خوف میں مبتلا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close