Featuredپنجاب

اراکین پنجاب اسمبلی نے اشرف جلالی کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کردیا

لاہور: پنجاب اسمبلی کا گستاخ حضرت فاطمہؑ اشرف جلالی ملعون کے خلاف کاروائی کا مطالبہ

رکن پنجاب اسمبلی کاظم پیرزادہ نے کہا کہ اشرف آصف جلالی ملعون کی جانب سے دختر رسول حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کی شان میں گستاخی کی مذمت کرتا ہوں۔

سابق وزیر اطلاعات پنجاب سید صمصام بخاری نے کہا کہ جس طرح پنجاب اسمبلی میں صحابہ کرام کے تقدس اور عقیدۂ ختم نبوت پر بات کی گئی ہے، اسی طرح اہلبیتؑ اطہار کے تقدس پر بھی قانون سازی کی جائے۔

سید صمصام بخاری نے کہا کہ اہلبیت اطہارؑ کی عصمت و طہارت کی گواہی قرآن نے دی ہے، ہم کسی طور بھی سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتے، اس معاملے پر فوری قانون سازی کا مطالبہ کیا ہے اور ان شاءاللہ پنجاب اسمبلی میں جلد اس پر بھی قانون بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم بھرپور کوشش کریں گے کہ سیدہ ؑکے گستاخ کو عبرتناک انجام تک پہنچائیں اور اسے قانون کے مطابق سزا دلوائیں تاکہ آئندہ کسی کی جرأت نہ ہو کہ وہ سیدہؑ کائنات یا کسی اور مقدس ہستی کی شان میں گستاخی کر سکے۔

وزیر قانون پنجاب محمد بشارت راجہ نے کہا کہ ایک شخص کے فعل سے ہر مسلمان کا دل دکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اشرف آصف جلالی ملعون کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ اس بات کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے کہ اشرف آصف جلالی ملعون کا نام فورتھ شیڈول میں ڈال دیا جائے۔انہوں نے معزز ایوان کو یقین دلایا کہ اشرف آصف جلالی کو جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

قبل ازیں ذرائع نے بتایا کہ وزیر قانون پنجاب محمد بشارت راجہ نے لاہور پولیس کو اشرف آصف جلالی کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بہت جلد اشرف آصف جلالی ملعون کی گرفتاری عمل میں آ جائے گی اور اس کیساتھ قانون کے مطابق سلوک کیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close