Featuredسندھ

کے الیکٹرک نے کراچی کے شہریوں کی زندگی جہنم بنادی

38 سے 40 درجہ حرارت کے باوجود صبح سے شام تک 9 سے 11 گھنٹے تک بجلی معطل رہتی ہے

کراچی:  شہر میں شدید گرمی کے دوران کے الیکٹرک کی جانب سے بیشتر علاقوں میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بڑھا دیا گیا ہے۔

گزشتہ ہفتے سے شہر میں شدید گرمی کے دوران کے الیکٹرک نے فرنس آل کی کمی اور پوری پوری رات مینٹیننس کے نام پر شہر کے مختلف علاقوں میں روزانہ بجلی بند کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا جس کی وجہ سے پانی کا بحران بھی سر اٹھانے لگا ہے۔

لیاقت آباد، نارتھ کراچی، فیڈرل بی ایریا کے مختلف بلاکس، گلستان جوہر، کھارادر، لیاری، کورنگی، اورنگی ٹاؤن، ملیر، لانڈھی اور دیگر علاقوں میں بدترین لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

ان علاقوں میں 38 سے 40 درجہ حرارت کے باوجود صبح سے شام تک 9 سے 11 گھنٹے تک بجلی معطل رہتی ہے جب کہ کے الیکٹرک کی جانب سے شہریوں کو ایک پیغام بھیج دیا جاتا ہے کہ آپ کے علاقے کی بجلی فرنس آئل کی کمی یا مینٹیننس کی وجہ سے بند رہے گی ہے۔
اس صورتحال نے شہریوں کی زندگی جہنم بنادی ہے اور لوڈ شیڈنگ سے بچے، خواتین، بزرگ اور بیمار سب پریشان ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے کورونا میں گھروں کے اندر رہنے کی پابندی تو لگادی مگر بجلی کے بغیر یہ کیسے ممکن ہے اور کے الیکٹرک ایسی کونسی مینٹیننس کرتی ہے جو ہر علاقے میں روزانہ دن اور رات میں جاری رہتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close