قومی ٹیم کے کھلاڑی دورہ انگلینڈ کے لیے روانہ
لاہور: پی سی بی کا کہنا ہے کہ جن 18 کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ دونوں بار منفی آئے ہیں فی الحال وہی دورے پر جارہے ہیں
دورہ انگلینڈ کے لیے کھلاڑی اور آفیشلز لاہور ایئرپورٹ سے روانہ ہوئے، روانگی سے قبل کرونا سے بچاؤ کے لیے ہرممکن اقدامات کیے گئے، جبکہ انگلینڈ پہنچنے پر بھی وائرس سے بچنے کے لیے سخت ہدایات کی گئی ہیں۔
ادھر چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ جن 18 کھلاڑیوں کے کرونا ٹیسٹ دونوں بار منفی آئے ہیں فی الحال وہی دورے پر جارہے ہیں، ان کے علاوہ دو ریزرو کھلاڑی موسیٰ خان اور روہیل نذیر بھی منفی ٹیسٹ آنے پر دورہ انگلینڈ میں شامل ہیں۔
جن 10 پلیئرز کے ٹیسٹ پہلے مثبت آئے تھے ان میں سے 6 کھلاڑی یعنی وہاب ریاض، رضوان، فخرزمان، شاداب، حسنین اور محمدحفیظ کے ری ٹیسٹ منفی آئے، لیکن وہ دو بار منفی ٹیسٹ آنے پر ہی ٹیم کو جوائن کرسکیں گے اور انگلش کھلاڑیوں کے خلاف سیریز میں شریک ہوں گے۔
On our way to another historic Pakistan tour to England. Its always great to play in England and I look forward to get on this journey with our talented bunch of players. Fans, as always we would be in need of you prayers, love and unconditional support. #PAKvENG #RiseAndRise pic.twitter.com/8KLFQjAYNU
— Babar Azam (@babarazam258) June 28, 2020