لاہور: کورونا وبا نے دنیا بدل دی مگر ہماری اپوزیشن کی سوچ نہیں بدلی۔
صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ اپوزیشن آج بھی تنقید برائے تنقید کا طرزعمل چھوڑ نے کیلئے تیار نہیں ہے۔
صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کہتے ہیں کہ اپوزیشن کورونا وبا پر سیاست کرکے صورتحال کو گمبھیر اور معشیت کی بربادی چاہتی ہے عوام انکی لوٹ مار اور منافقت کی سیاست سے بخوبی آگاہ ہیں برسوں ملک پر حکمرانی کرنے والے کرپٹ ٹولے کی لوٹ مار کا خمیازہ عوام آج بھی بھگت رہے ہیں۔
اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے تعلیم اور صحت کو نظر انداز کیا، کنکریٹ کے پہاڑ کھڑے کرکے مال بنایا کرپٹ ٹولے کی دولت بڑھتی رہی اور غریب بنیادی سہولتوں کو بھی ترستے رہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ترقی کے نام پر عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والوں سے 2018 کے انتخابات عوام نے اقتدار چھین لیا کرپشن کے وائرس نے معشیت اور ملک کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کرپشن کے خلاف جنگ جیتنے کے لیے پرعزم ہیں ن لیگ عمران خان کی دیانت داری پر تنقید کرنے کی بجائے اپنی کرپٹ قیادت سے جان چھڑا لے۔