Featuredتجارت

مہنگی چینی کی خریداری سےحکومت کو50کروڑروپےکانقصان

چینی کاایکس ملزریٹ 71روپے97پیسےفی کلوہے۔

کراچی: یوٹیلٹی اسٹورز نے شوگر ملوں کی طرف سے پیشکش کے باوجود 70 روپےکلو چینی خریدنے کے بجائے مہنگی چینی خرید لی۔
رپورٹ کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز نے مجموعی طور پر 78 ہزار میٹرک ٹن چینی 78 روپے33 پیسے فی کلو کے حساب سے خریدی ہے اور شوگرملوں کی طرف سے 70 روپے فی کلو چینی کی پیشکش پر بھی چینی نہیں خریدی گئی۔
شوگر کمیشن رپورٹ میں حکومت کے مطابق چینی کا ایکس ملز ریٹ 71 روپے 97 پیسے فی کلو ہے۔
اس حوالے سے یوٹیلٹی اسٹورز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شوگرملوں نے 25 جون کی ڈیڈ لائن دی جس پر ٹینڈرز کے ذریعے چینی خریدنا ممکن نہ تھا لہٰذا یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی قلت کے باعث پہلے سے کھولے گئے ٹینڈرز پر چینی خریدی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق مہنگی چینی کی خریداری سے حکومت کو 50 کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close